• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات میں ملکی حالات اور جماعت کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی کونسل کا اجلاس 27 مئی کو منصورہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ منصورہ میں لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر حسین احمد پراچہ کی عیادت اور ملاقات میں کہا کہ ملک کو سیاسی آئینی انتخابی گھمبیر بحران میں دھکیل دیا گیا ہے۔ قومی سیاسی قیادت ہوش کے ناخن لے، عالمی اور قومی اسٹیبلشمنٹ کے بچھائے جال میں ٹریپ نہ ہو، سیاسی بحرانوں کا عام انتخابات ہی پائیدار اور ممکن علاج ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی انتخابات کے لیے مذاکرات بحال کریں۔
لاہور سے مزید