• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ہی سپریم ہے، سب کو اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑیگا، بلاول

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے سب کو اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑےگا، میثاق جمہوریت پر ثابت قدمی سے عمل کرنے سے ملک کے وقار میں اضافہ اور جمہوریت مضبوط ہوئی۔ ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ 14 مئی پاکستان اور جمہوریت کے لیے تاریخ ساز دن ہے، آج کے دن بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کی دستاویز پر دستخط کیے، میثاق جمہوریت پر ثابت قدمی سے عمل کرنے سے ملک کے وقار میں اضافہ اور جمہوریت مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے اختیارات پارلیمان کے حوالے کیے، 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے، آج پارلیمان پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کے اختیارات کو چیلنج کیا جا رہا ہے، نیا آئین لکھا جا رہا ہے جو پاکستان پیپلزپارٹی کو کسی صورت منظور نہیں، آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید