• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بھارت میچ، لیسٹر فسادات میں بی جے پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیسٹر میں فسادات بھارتی وزیراعظم مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت نے بھڑکائے۔برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے لیسٹر فسادات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مداخلت کا انکشاف کردیا ہے۔ ان فسادات میں مسلمانوں بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ برطانوی اخبار نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیسٹر فسادات کو مودی کی جماعت نے ہوا دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیسٹرمیں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی۔ بی جے پی کارکنان نے واٹس ایپ گروپ پر ہندو مظاہرین کو سڑکوں پر آنے کیلئے ترغیب دی۔ اخبار نے اس حرکت کو سوشل میڈیا کے ذریعے برطانیہ میں مداخلت کی ’’سنگین مثال‘‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 28اگست کو پاک بھارت میچ کے بعد لیسٹر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جہاں گھروں و عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے تھے۔

یورپ سے سے مزید