• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو عمر قید

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری جان شنگ وان لیونگ کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہری شہریت کے حامل 78سالہ جان شنگ وان لیونگ ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی ہیں اور امریکی پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف چین نے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحقیقات 2021میں کی تھیں۔چینی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف ملنے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ملک کے لیے جاسوسی پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جان شنگ وان لیونگ کو کب گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں قانونی چارہ جوئی کے لیے کیا مواقع اور سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ چین میں حساس مقدمات کی بند کمرہ ٹرائل معمول کی بات ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اس کیس کے حوالے سے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا تاہم فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا گیا۔
یورپ سے سے مزید