• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو اسلحہ دینے کا امریکی الزام بے بنیاد ہے، چین

بیجنگ( نیوزڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی الزام کو جھوٹا قرار دے دیا۔ انہوں نے بیجنگ حکومت واشنگٹن کی طرح یوکرینی جنگ میں ہتھیار فراہم نہیں کررہی ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے الزامات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے امن اور بات چیت کو فروغ دے اور الزام تراشی اور غلط معلومات پھیلانا بند کرے۔یہ بات بین الاقوامی برادری پر واضح ہے کہ کون مذاکرات اور امن کا مطالبہ کر رہا ہے اور کون جنگ کی حوصلہ افزائی کرکے دنیا کو آگ میں جھونک رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید