اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو PTIنے پورا کیا، فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے کہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی و بربادی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا 9 مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک کیساتھ جو کیا وہ بھارتی ہی کر سکتا ہے، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو عمران خان کے ٹائیگرز دہشت گردوں نے پورا کیا۔