کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن ٰنے کہا ہے کہ محکمہ لینڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں لیز کے اجراء اور تجدید کے لیے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے، لیز کی تجدید کے لیے مختلف علاقوں میں نوٹسز بھیج دیئے ہیں جن پلاٹوں کی لیز کی معیاد ختم ہوچکی ہے، محکمہ لینڈ سے رابطہ کرکے 30جون 2023 سے قبل اپنے پلاٹ کی لیز کی تجدید موجودہ نرخ پر کرالیں،مقررہ مدت کے بعد پلاٹ کی لیز اور تجدید کے لیے ترمیم شدہ نرخ پر ادائیگی کرنی ہوگی،یہ بات انہوں نے محکمہ لینڈ کے تحت لیز اور لینڈ رینٹ کے حوالے سے ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی،ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پلاٹوں کی لیز کے اجراء اور تجدید کے لئے محکمہ لینڈ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹسز کی تفصیلات پر مبنی بریفنگ دی گئی۔