کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی میں گھر سے 3 مسلح ڈاکو 15 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا ، کیش رقم اور4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری محمد سلیم کے مطابق وہ کسی کام سے گھر سے نکلا ، اہلیہ دروازہ بند کرنے کے لیے سیڑھیوں سے نیچے آرہی تھی کہ اچانک تین افراد جس میں سے ایک بائیکیا کا ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا گھر میں داخل ہوگئے جس پر خاتون خانہ نے گھبراتے ہوئے پوچھا کہ تم کون ہو جس پر انہوں نے کہا کہ ہم فریج صحیح کرنے والے ہیں اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر چلے گئے اور اوپر جا کر کہا کہ ہم پولیس والے ہیں ، تینوں افراد کے ہاتھوں میں پستول تھے، ڈاکو جاتے ہوئے گھر کے تمام افراد جن میں تین جوان لڑکیاں ، ایک لڑکا اور خاتون خانہ کو ایک کمرے میں بند کر گئے ،واقعے کا مقد درج کر لیا گیا ہے۔