• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی تبدیلی اچانک نہیں، معاہدے کا حصہ، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی اچانک نہیں، معاہدے کا حصہ ہے ، انہوں نے ضلع شرقی میں پہلوان گوٹھ حبیب یونیورسٹی سے ریس کورس روڈ صفورا تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے بتایا کہ پہلوان گوٹھ روڈ سے صفورا تک تقریباً 4.26 کلومیٹر طویل دو طرفہ سڑک تعمیر کی جائے گی، منصوبے میں 36 فٹ چوڑی جدید سڑک کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جدید ڈرینیج سسٹم اور سیوریج لائنوں کی تنصیب بھی شامل ہے، جدید اسٹریٹ لائٹنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے، عید کے فوراً بعد کریم آباد انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی والے منافقت کے اعلی درجے پر ہیں، کراچی جیسے بڑے شہر میں ترقیاتی کام کرنا آسان نہیں لیکن اس وقت شہر کے پچیس ٹاؤنز اور ساتوں اضلاع میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، مئیر کراچی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں بلکہ حکومت سازی کے وقت پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید