کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز علاقہ اخوان نیو کراچی سیکٹر 11-Fمیں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین انبیاء ؑ کی سرزمین اور بیت المقدس قبلہ اوّل سے پوری امت کا ایمان اور عقیدے کا تعلق ہے، اہل غزہ و فلسطین اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے فلسطین کی آزادی اوربیت المقدس قبلہ اوّل کے تحفظ کی جدو جہد کر کے پوری امت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل اپنی تمام تر فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی کے باوجود اہل غزہ کے مضبوط ایمان، جذبہ شوقِ شہادت کو شکست نہیں دے سکا ہے، ہم ایران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو امریکا و اسرائیل کا جرات مندی سے مقابلہ کر رہا ہے،امریکا و اسرائیل اگر ایران میں کامیاب ہوتے ہیں تو خطرات ہماری سرحد تک پہنچ جائیں گے،موجودہ حالات میں عالم اسلام کو امریکا و اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ، دوٹوک اور جرأت مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیئے، دعو ت افطار سے سکریٹری ضلع شمالی شکیل احمد نے بھی خطاب کیا۔