• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ علما کونسل کی جانب سے ریگل تا کراچی پریس کلب القدس ریلی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا اور ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلیاں نکالی گئیں، شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس میں مرد، خواتین، بچّوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی سے مرکری سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت مسلمان وزرائے خارجہ کی کانفرنس بلائیں اور فلسطین اور ایران میں جاری صیہونی بمباری،بربریت پر صدائے احتجاج بلند کریں ،انہوں نے رہبرسید علی خامنہ ای کی المناک و مظلومانہ شہادت کو عالم اسلام کے لیے نقصان عظیم قرار دیا اور کہا کہ ،انہوں نے  امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے،انسانیت اور انسانی حقوق کی پامالی دنیا کے قیام امن کے لیے خطرہ ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید