کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انگلینڈ یاآسٹریلیا کے نام تجویز کیے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا، ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا، اسے بھارت کوکہنا چاہے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپناؤ۔