نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں زیرحراست مبینہ پاکستانی ایجنٹ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پردیپ کرولکر کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔پردیپ کرولکر کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف ایک جرم آفیشل سیکریٹس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت بھی درج کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا کی ایک خصوصی عدالت نےپردیپ کرولکر کو 29مئی تک عدالتی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔