• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونی بیئر اسٹو 8 ماہ بعد کرکٹ میں واپسی کیلئے پرجوش

کراچی (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو 8ماہ بعدکرکٹ میں واپسی کیلئے پرجوش ہیں۔وہ آئندہ ماہ آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ جونی بیئر اسٹو کا کہنا ہے کہ ٹانگ ٹوٹنے کے بعد مجھےیہ خوف تھا کہ میں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہی نہیں ہو پاؤں گا اور نہ ہی کبھی جاگنگ، رننگ اور کرکٹ کھیل سکوں گا۔ جونی بیئر اسٹواگست میں گالف کھیلتے ہوئے ٹانگ تڑوابیٹھے تھے جس کے بعد ان کو 8ماہ تک کرکٹ کے میدان سے دور رہنا پڑا۔ وہ 6ٹیسٹ میچز میں شرکت نہ کرسکے اور2021ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے فاتح ٹیم کا حصہ بننے سے محروم رہے۔
یورپ سے سے مزید