کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹیکے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا ، انگلینڈ یا جنوبی افریقا میں سیریز ہوسکتی ہے۔ جواب میں بھارتی میڈیا میں بھارتی بورڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا مستقبل میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی سیریز کا منصوبہ نہیں بنایا ۔