تہران ( نیوزڈیسک ) ایران اور سعودی عرب نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فو نک بات چیت کی ۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے حکام اور وزرائے خارجہ کے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں کے دوروں کو مشترکہ تعاون اور مناسب تعلقات کا مظہر قرار دیا۔