• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جنگی پیداوار پہلی بار 12 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی پیداوار گزشتہ مالی سال میں 12 فیصد سے زائد کے ساتھ پہلی بار 12 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارت کی مقامی دفاعی پیداوار کی لاگت1.07 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی اور چند نجی دفاعی کمپنیوں کا ڈیٹا آنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت روس سمیت دیگر ممالک سے درآمدات پر اپنا انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید