کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ بلوچستان کے واحد گرین بیلٹ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی سیلاب سے متاثرہ چھوٹے زمینداروں اور کاشت کاروں کا معاشی قتل کیا گیا کینال کی بھل صفائی میں بدعنوانی اور بد انتظامی کا نوٹس لیا جائےانہوں نےصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی سالانہ بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں مگر نہری پانی کا نظام بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہورہاہے کئی ایکسین اور ایس ای پٹ فیڈ ر کینال تبدیل ہوئے مگر اس کے باجود سیلاب کے ستائے کاشتکاروں و زمینداروں کے لیےیہ سودمند ثابت نہ ہو سکا چھوٹے زمینداروں کوآباد کرنے کی بجائے ان کی زمینوں کو بنجربنایاجارہاہے جو ہم کسی صورت نہیں ہونگے انہوںنے کہاکہ کاشت کاروں کے مسائل حل کرکے انہیں فوری طورپر ریلیف دیاجائے۔