• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ، شہباز شریف کی بریت بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نےکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں لیگی قیادت میاں شہباز شریف کی عدالت سے باعزت بری بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فتنہ خان نے اپنے دور اقتدار میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا اور9مئی کو ملکی تنصیبات پر بھی اپنے چیلوں سمیت حملہ آور ہوا،فوجی عدالتوں کے ذریعے اب اسے عبرت کا نشان بنادیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ کے قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے قومی نقصان کی ایک ایک پائی پی ٹی آئی سے سود سمیت وصول کرنا ہو گی ، محض ان کے اعترافی بیانات کی ویڈیو کی بناء پر ان کو چھوڑ دینا مناسب نہ ہو گا ۔قبل ازیں ن لیگ ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ نےماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پی پی 161کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ نوجوان نوازشریف کے ہر اول دستے کے جانثار ہیں ۔ن لیگ نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ لیب ٹاپ،سکالر شپ اور بلاسود قرض کی فراہمی میاں نوازشریف کی شاندار پروجیکٹس ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے پی پی 161 یوتھ کوآرڈینیٹر حمزہ ملک کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔حناپرویز بٹ نے کہا نوجوان نسل کا سیاست میں کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی تربیت کے لیے ہر سطح پر اقدامات کر رہےہیں۔
لاہور سے مزید