• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے‘ جمعیت کوئٹہ

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس کمپنی اور حکام کو کوئٹہ کے عوام کو انسان سمجھتے ہی نہیں، جیسا جی چاہے اسی طرح فیصلے کرتے ہیں ،گزشتہ دنوں سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، مگر افسوس کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نام پر عوام کو ذلیل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید