ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر اس ملک میں جماعت اسلامی کے امیر جیسی معزز شخصیت محفوظ نہیں تو کون محفوظ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نےبیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور وزراء کو کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کسی اور بات کی فکر کیوں نہیں ،دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔