• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کام جلد مکمل کیا جائے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں کوئٹہ شہر میں جاری سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر، جگہ جگہ توڑ پھوڑ اور شہر کی ناگفتہ با صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ سریاب روڈ، سبزل روڈ ، منیر مینگل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کام 3 سال پہلے شروع ہوا جس کا ابھی تک نصف کام بھی مکمل نہیں ہوا، بڑے گڑھے کھود کر چھوڑ دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف محکموں کی جانب سے حیلوں بہانوں سے توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور دھول مٹی کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں،بچے خواتین اور بزرگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج کا نظام بھی شدید متاثر ہے، جگہ جگہ نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہوتا ہے،پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہےاور حکومت کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے چاہئیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے اور شہریوں کو عذاب سے بجات دلائے۔
کوئٹہ سے مزید