کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور بدفعلی کے مقدمے میں ملوث چھ ملزمان سمیت 31 افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ ٹرسائیکل اسلحہ ٗ اور منشیات قبضے میں لے لی گئی ۔پولیس کے مطابق ہنہ پولیس نے بدفعلی کے مقدمے میں ملوث 6 ملزمان عصمت اللہ ، احسان للہ ، روح اللہ ، نور علی ، امین اللہ اور گلاب خان کو قائد آباد پولیس نے اشتہاری 3 خواتین ناز بخت ، بی بی اور آسیہ کو دوسری کارروائی میں ملزم مرزا محمد علی کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کر لیا ۔ نیو سریاب پولیس نے 11 ملزمان میر احمد ، خادم حسین ، منیر احمد ، عبدالفتح ، ظہور احمد ، مہراللہ ، عدیل احمد ،عبدالطیف ، عبدالشکور ، محمد یوسف ، اور عبدالقدوس کو کچلاک پولیس نے 2اشتہاری رحمت اللہ اور بخت محمد کو پنجپائی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان حبیب اللہ ، ملا نقیب اللہ اور عبدالمالک کو امیر محمددستی پولیس نے ملزم عبدالستار کو بروری پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے کو سٹی پولیس نے 3 مفرور ملزمان محمد بابر ، نصراللہ اور لعل محمد کو جبکہ پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لعل محمد کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد ہونے پرگرفتار کر لیا۔