• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کیلئے بم گرانے پر غور

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت ایران کی زیرزمین ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کیلئے بم گرانے پر غور کرہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران امریکی فوج نے رواں ماہ طاقتور بم کی تصاویر پوسٹ کیں جو زیر زمین گہرائی میں ایسی تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے جو یورینیم افزودہ کرنے کے لیے تعمیر کی گئی ہوں۔ ایران کی زیرِ زمین ایسی لیبارٹری ،جس پر امریکہ کا جی بی یو۔ 57بم اثر نہیں کر سکتا،کی تعمیر کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد2 مئی کو امریکی ایئر فورس نے جی بی یو ۔57نامی اس بم کی کچھ غیر معمولی تصاویر پوسٹ کی تھیں لیکن پھر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں اور بظاہر اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان تصاویر سے اس بم کی ساخت اور طاقت کے بارے میں حساس تفصیلات افشا ہونے کا خدشہ تھا۔
یورپ سے سے مزید