• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات پر عوام کی اکثریت میں شدید غم و غصہ

کراچی (جنگ نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات،شہدا کی یادگاروں اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی پاکستان عوام کی جانب سے شدید مذمت سامنے آئی ہے، اور اکثریت نے حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،اس بات کا انکشاف اپسوس پاکستان کے سروے میں ہوا، جس میں ملک بھر سے 1ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ، یہ سروے 18سے 21 مئی 2023کے درمیان کیاگیا ،سروے میں 93 فیصد پاکستانیوں نے9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور انہیں افسوسناک قرار دیا،اپسوس کے مطابق 80فیصد پاکستانیوں نےحکومت سے 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ،،البتہ 10فیصد نے خبردار کرکے معاف کرنے کا کہا ،،جبکہ 10فیصد نے ہی معمولی سزاوں کے بعد انہیں چھوڑنے کی اپیل کی ،اس سوال پر کہ کیا9مئی کے حملے باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیے گئے ؟ ہر 10 میں سے 6پاکستانی یعنی56فیصد نے ان واقعات کے پیچھے منظم منصوبہ بندی کا یقین ہونے کا کہا ، 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کیا کرنا چاہیے؟تو 50فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ،،جبکہ 37فیصد نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرے، 7 فیصد نے پارٹی کو خاموش رہنےکا مشورہ دیا ،9 مئی کے واقعات کی سب سے زیادہ ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ؟ اس پر 31فیصد پاکستانیوں نے حکومت کو ذمہ دارکہا، جبکہ 24فیصد نے پی ٹی آئی پر پُرتشدد واقعات کی مکمل ذمہ داری عائد کی ،17فیصد نے خود کو اور عوام ، 3فیصد نے بیرونی ممالک کو ، 3فیصد نے سوشل میڈیا،جبکہ 2فیصد نے عدلیہ کو ان واقعات کا ذمہ دار کہا،6فیصد نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید