• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت پٹرول سے 30 جون تک 1700 ارب کما لے گی، مفتاح اسماعیل

کراچی( جنگ نیوز)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول سے 30 جون تک1700ارب کمالے گی، انہوں نے کہا حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیز کو فائدہ دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر 20روپے لیوی بڑھا کر آئل کمپنیز کو 35 روپے فی لیٹر اضافی منافع دیا ہے جبکہ اسی طرح ڈیزل پر فی لیٹر20 روپے لیوی کم کر کے آئل کمپنیز کو 70 روپے فی لیٹر اضافی منافع دیا گیا ہے، مطلب صارفین اور حکومت کی قیمت پر آئل کمپنیز کو بہت زیادہ منافع دیا جا رہا ہے۔سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز جو پیٹرول اور ڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت لیا گیا تھا اور یکم تا 15 مارچ کو جو قیمتیں پہلے طے ہوئی تھیں ان میں اخراجات اور منافع پہلے ہی شامل تھا اور ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
اہم خبریں سے مزید