• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی طلبہ رہنما کے قتل میں ملوث دو ملزمان بھارت میں گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی طلبہ رہنما کے قتل میں ملوث دو ملزمان بھارت میں گرفتار، مقتول عثمان ہادی بھارت کے سخت ناقد اور 2024 کی عوامی تحریک میں شامل تھے جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر ڈھاکہ کے مقبول طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ہادی، جو بھارت کے سخت ناقد تھے اور 2024 کی عوامی تحریک میں شریک رہے تھے جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا، گزشتہ سال نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد میں سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔
اہم خبریں سے مزید