• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSA میں ماحولیات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اہم تقریب

لاہور (آصف محمود بٹ)سول سروسز اکیڈمی کےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ( پی اے ایس) کیمپس میں فارسٹ، وائلڈ لائف اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی نے پبلک ہیلتھ، انوائرمنٹ اینڈ ہارٹیکلچر سوسائٹی کے اشتراک سے7مارچ کو جنگلات کے تحفظ، جنگلی حیات کے بچاؤ، جانوروں کی فلاح، ماحولیاتی پائیداری اور باغبانی کے فروغ کے حوالے سے ایک جامع تقریب اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ میاواکی فاریسٹ کا افتتاح۔EPA اورسی ایس اے میں ایم او یو پر دستخط ،نایاب جانوروں و پرندوں پر کتاب کی تقریب رونمائی، 300پھلدار درخت لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ کتاب کا مقصد خصوصاً سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی جہانزیب خان مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ بھی خصوصی طور شریک ہوئے۔تقریب میں متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی جو متعلقہ سوسائٹیوں کی مشیر بھی ہیں جن میں کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن مس ثمن رائے، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپنٹ بور ڈ کے ممبر وحید اصغر شامل تھے۔اس موقع پر سول سروسز اکیڈمی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ظہور، ایڈیشنل ڈائریکٹرعثمان علی اور پی اے ایس کیمپس میں جاری 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران پر مشتمل مختلف سوسائٹیوں کے اراکین بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نے معزز مہمانوں کو سوسائٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں پاکستان میں نایاب اور خطرے سے دوچار جانوروں اور پرندوں سے متعلق سوسائٹی کی جانب سے شائعکردہ کتاب پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید