• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار وویک اوبرائے اور نیلا اُشا کا عرب امارات کی قیادت پر اظہار اعتماد

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار وویک اوبرائے اور نیلا اُشا کا عرب امارات کی قیادت پر اظہار اعتماد، کشیدگی کے باوجود امارات میں خود کو محفوظ محسوس کرنے کا اظہار، حکومتی قیادت اور ایمریٹس ائیرلائن کے عملے کی تعریف کی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی اداکار وویک اوبرائے اور ملیالم اداکارہ نیلا اُشا نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود متحدہ عرب امارات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وویک اوبرائے نے دبئی پہنچنے کے بعد کہا کہ حالات کی غیر یقینی کے دوران اپنے خاندان سے دوری مزید مشکل محسوس ہوئی لیکن امارات واپس آتے ہی سکون اور اطمینان ملا۔ انہوں نے ایمریٹس ائیرلائن کے عملے کی بھی تعریف کی جنہوں نے مسافروں کو پرسکون رکھا۔
اہم خبریں سے مزید