• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نےا فغان طالبان کے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطا بق اپریشن غضب للحق کے دوران 8 مارچ 2026ء سہ پہر 4 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 583 کارندے ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیںجبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید