• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال انفرا اسٹرکچر پر 75 ارب روپے خرچ کیے جائینگے، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سال 2026کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال ہوگا اور اس سال شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے 70سے 75 ارب روپے تک خرچ کیے جائیں گے جبکہ مختلف اداروں کی شراکت سے کراچی میں مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے کے ترقیاتی کام متوقع ہے، ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر جناح ایونیو پر انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ منور چورنگی انڈر پاس کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عظیم پورہ فلائی اوور، لیاقت روڈ، کھوکھرا پار نمبر 5 تا کھوکھرا پار سی ایریا، مہران ڈپو روڈ، جناح ایونیو تا بیگم خورشید روڈ اور ہاشم رضا روڈ، جناح ایونیو تا کے ٹی سی چائے کمپنی کی بہتری اور بحالی کے منصوبے اور جامع ملیہ روڈ کی بہتری اور بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید