اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)ں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر کی نگرانی میں ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ امتیاز نذر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم معصوم شہریوں کو یورپی ممالک کے ویزے دلوانے کے بہانے بھاری رقوم بٹورتا تھا ملزم خود کو ایف آئی اے کا حاضر سروس سب انسپکٹر ظاہر کر کے امیگریشن کلیئرنس کروانے کا جھانسہ دیتا تھا۔