اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا، اسرائیل حملوں کی وجہ سے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا، ایران کے خلاف جارحیت سے ایران کی بجائے امریکا میں رجیم چینج کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا، اسرائیل حملوں کی وجہ سے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا کیونکہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے والا ہر ملک اپنی ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایٹمی طاقت بننا چاہے گا۔