• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ملک چھوڑ گئیں، تارکین وطن میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ملک چھوڑ گئیں، تارکین وطن میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور کمزور معیشت کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے ہزاروں شہری باہر منتقل ہو رہے ہیں، 4برس میں30سے 50سال عمر کے افراد کی ہجرت دگنی ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان شہریوں میں شامل ہو گئی ہیں جو حالیہ برسوں میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر سڈنی منتقل ہو گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، کمزور معیشت اور محدود روزگار کے مواقع کے باعث نیوزی لینڈ کے شہری بڑی تعداد میں ہجرت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید