ریاض (شاہد نعیم) خلیجی ریاستوں کو زمینی خوراک کی ترسیل کیلئے سعودی عرب پر انحصار کا سامنا ہو سکتا ہے،تفصیلات کے مطابق امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں خلل سمیت علاقائی فضائی حدود کی محدودیت کی وجہ سے بعض خلیجی ریاستوں کو زمینی خوراک کی ترسیل کیلئے سعودی عرب پر انحصار کا سامنا ہو سکتا ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خطہ 90 فیصد تک خوراک کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور موجودہ حالات کی بنا پر قیمتوں میں اضافے اور بعض اشیا کی قلت متوقع ہے۔چتم ہاؤس تھنک ٹینک کے نیل کوئلیم نے کہا جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کی 70 فیصد سے زیادہ اشیائے خوردونوش آبنائے ہرمز کے ذریعے درآمد ہوتی ہیں ،جنگ جاری رہنے سے خلیجی ریاستوں کو اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہو گا۔