کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر نے بڑے پیمانے پر اہلکاروں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجموعی بھرتیوں کی تعداد 1434ہے۔ مذکورہ بھرتیوں میں 1046 جنرل ڈیوٹی سپاہی، 55 کلرک سپاہی، 13 سب انسپیکٹر، 19 حوالدار، 30 نائب جنرل ڈیوٹی اور دیگر عہدوں کی بھرتیاں ہوں گی اور دیگر عہدوں کی بھرتیاں شامل ہیں۔ بھرتیوں کے لیے کوٹا مختص کیا گیا ہے۔ اوپن میرٹس سیون.5 اوپن میرٹ 5۔7 فیصد، پنجاب بشمول دارالحکومت اسلام اباد کا کوئیٹہ 50 فیصد پنجاب بشمول دارالحکومت اسلام آباد کا کوٹہ 50 فیصد، خیبر پختونخواہ 11.5 فیصد، سندھ دیہی 11.4 فیصد، سندھ شہری 7.6 فیصد بقیہ دیگر علاقوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ نوکری کی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 29 مارچ مقرر کی گئی ہے۔