• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی دن سے بند ایم ٹی خان روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بحال

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں گزشتہ کئی دن سے بند ایم ٹی خان روڈ کو پی آئی ڈی سی چوک سے ٹریفک کیلئے مکمل بحال کردیا گیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 11ہلاکتوں کے بعد سے ایم ٹی خان روڈ اور مائی کولاچی روڈ کو رکاوٹیں لگا کر مکمل بند کردیا تھا۔ اتوار کی رات تک ٹریفک کی جزوی بندش سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری ہورہی تھی۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوٹس لیا اور رات گئے پی آئی ڈی سی پل سے کنٹینر ہٹا کر ٹریفک بحال کرا دی۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید