• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد انتظامی اور کرپشن کے باعث آٹے کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں آٹے قلت اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا محکمہ خوراک اپنی انتظامی نااہلیوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑچکا ہے ، بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہیں آرہی جبکہ پورے ملک میں آٹے کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں، دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی جانے والے راستوں پر شہریوں سے لوٹ مار کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں ڈکیتوں کو تحفظ فراہم کرتی نظر آتی ہے،رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ مویشی منڈی جانے والے راستوں پر رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید