• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکریم شہداء پاکستان کی تقریبات،جرأ ت اوربہادری کوسلام

لاہور،کاہنہ(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر، کرائم رپورٹر سے،نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تمام صوبائی حلقوں میں یوم تکریم شہدا پاکستان منایا گیا۔ شہداء پاکستان کی عظمت میں ریلی بھی نکالی گئی۔ تمام صوبائی حلقوں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں ۔ ملک سیف الملوک کھوکھراور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھےکاجھومر ہیں تقریب میں میاں اویس، راو صداقت، منظورکھوکھر ،رانااحمدسعید نگہت شیخ فیصل اشرف،میاں احسن عامر خان سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم تکریم شہداء کے موقع پر کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم شہدا کے سلسلے میں فیروز پور روڈ پر ریلی نکالی گئی ۔ قیادت اسحاق میو اور دیگر نے کی ۔کاہنہ میں ریلی نکالی گئی پاکستان محافظ پارٹی کی جانب سے یوم تکریم شہداء پر لاہور پر یس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی ڈاکٹر سلیم راؤ نے کہا کہ پاکستان محافظ پارٹی کا عزم ہے کہ ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے ۔