• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، ٹیچنگ لائسنس پالیسی منظور، 3 اقسام ہونگی، ڈیٹا بیس الیکٹرانک ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تین نالوں کے متاثرین کو آباد کرنے کیلئے 248؍ ایکڑ رقبے پر 6500؍ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایم /ایس اینگرو کو 6761؍ ایکڑز اراضی 30؍ سالہ لیز پردینے کی منظوری دے دی سندھ پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن الاؤنس کی تجویز بھی منظور کی گئی جبکہ ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دی گئی ، ٹیچنگ لائسنس کی 3اقسام ہوں گی جس کا ڈیٹا بیس الیکٹرانک ہوگا اور اسے دیگر ڈیٹا بیس اور نادرا سے منسلک کیا جائے گا، لائسنس کی پانچ سال بعد تجدید کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے صوبائی حکومت کو واضح طور پر تین اہم نالہ گجر، محمود آباد اور اورنگی کے متاثرین کو آباد کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی 248؍ ایکڑ رقبے کی ڈیولپمنٹ کے لیے ایک ارب روپے مختص کر چکے ہیں جسے ایم ڈی اے لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر چکی ہے۔وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ متاثرہ افراد کو پلاٹ دینے سے ان علاقوں میں رئیل اسٹیٹ کی کاروباری سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید