• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکر کی بازیابی کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ، دفاع و دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سینئرصحافی و اینکر سمیع ابراہیم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، ایف آئی اے، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجاز افسران کو عدالت طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سمیع ابراہیم کے بھائی علی رضا کی راجہ عامر عباس ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 19 اور 19اے آزادی اظہار رائے کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید