• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی کمیٹی کا سی ڈی اے کو 136 ملازمین ریگولر کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے سی ڈی اے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ136ملازمین کو ریگولر کرکے رپورٹ پیش کی جا ئے۔ یہ حکم گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین کمیٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیا گیا۔ سی ڈی اے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 430وزیراعظم پیکج والے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کام شروع کیا ہوا ہے‘ ملازمین کا ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں اور اسی ماہ تمام ریگولر کر دیئے جائیں گے۔ 136سی ڈی اے ہسپتال والے ملازمین کا کیس عدالت میں ہے اور ان 136ملازمین کے خلاف ریگولر ملازمین کورٹ گئے ہیں جس پر حکم امتناع ہے۔ کمیٹی نے حکم دیا کہ 136ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور کمیٹی کی جانب سے واضح احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ میٹنگ میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
ملک بھر سے سے مزید