• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اپنے تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی رفتار تین گنا کرنے کیلئے تیار

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی وزارت ارتھ سائنسز (ایم او ای ایس) کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہےکہ بھارت رواں برس اپنی سپر کمپیوٹنگ کی صلاحیت کو ڈرامائی طور پر بڑھانے اور 18پیٹا فلاپ سسٹم کو انسٹال کرنے کے لیے تیار ہے۔ فلاپ (فلوٹنگ پوائنٹ آپریشنز فی سیکنڈ) کمپیوٹر کی پروسیسنگ کی رفتار کے اشارےہیں، اور پیٹا فلاپ سے مراد 1ہزار ٹریلین فلاپ ہیں۔ اس حد تک پاور پروسیسنگ بہت پیچیدہ ریاضیاتی حسابات کو آسان بناتی ہے، دوسری چیزوں کے علاوہ، آئندہ چند روز یا اگلے دو تین ماہ موسم کیسا رہے گا کی پیشن گوئی کرنا بھی آسان ہوگا۔ اس وقت بھارت کے سب سے طاقتور سویلین سپر کمپیوٹرز 6.8 پیٹا فلاپ کی مشترکہ صلاحیت کے حامل پرتیوش اور مہیر بالترتیب پونے کےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (IITM)،اور نوئیڈا کے نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ (NCMRWF ) میں رکھے گئے ہیں۔.
اہم خبریں سے مزید