ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے ملتان کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نےویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا دفتر کا دورہ کیا اور مختلف برانچز کی انسپکشن کی اورافسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔قبل ازیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے صفائی آپریشن اور عید پلان پر بریفنگ دی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کوملبہ پھیکنے والوں کے خلاف جرمانوں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ورکرزیونیفارم،نئے ڈسٹ بن کی تنصیب اور ویسٹ کولیکشن کیلئے موثر پلان بنایا جائے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔