• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقار روحیل حیات کا گلوکار اسد عباس کے علاج کیلئے مہم کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

معروف موسیقار اور میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے گردوں کی بیماری کا شکار گلوکار اسد عباس کی مالی امداد کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

 گلوکار اسد عباس جوکہ کوک اسٹوڈیو سیزن 6 کا حصّہ تھے اُنہیں گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین سے چار بار اور مہینے میں 13 سے 14 بار ڈائیلاسز کروانے پڑ رہے ہیں۔

روحیل حیات نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دوستوں اور مداحوں کو گلوکار اسد عباس کی خرابیٔ صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’بہت ہی باصلاحیت فوک گلوکار اسد عباس، جوکہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں بھی نظر آئے، ان کو ہمارے تعاون کی اشد ضرورت ہےجو بھی ان کی مدد کرنا چاہے، ہمارے خیالات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں، شکریہ‘۔


واضح رہے کہ اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں فریحہ پرویز کے مدمقابل گانے ’ماہی گل‘ کے لیے نظر آئے جوکہ ’راگ ملہار‘ پر مبنی ایک لوک گانا ہے۔ 

یہ ٹریک سیزن کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے گانوں میں شامل تھا اور یہ بہت سے بین الاقوامی فنکاروں کی میزبانی کرنے والا پہلا گانا تھا۔

اسد عباس کو موسیقی وراثت میں ملی ہے، ان کے دادا، محمد صادق اور محمد اقبال پاکستان میں لوک موسیقی کے علمبردار تھے جوکہ ریڈیو پاکستان کے آغاز سے ہی ایک ساتھ گاتے تھے۔ 

اس کے علاوہ اسد عباس کے بھائی، علی عباس اور کزن امانت علی بھی مشہور لوک اور ہم عصر فنکار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید