• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرونا مکس کارگو ڈرون کی پہلی کامیاب پرواز، ڈلیوریز کی راہ ہموار

لندن/صوفیہ (پی اے) بلغاریہ کے بالچک ائر پورٹ سے ڈرونامکس کارگو ڈرون بلیک سوان کی پہلی کامیاب پرواز سے مستقبل میں ڈلیوریز کی راہ ہموار کر دی ہے اور لاجسٹک انڈسٹری کی توسیع اور کارکردگی میں بہتری کا نیا دروازہ کھول دیا ہے اور آلودگی سے پاک فضا میں اشیا کی تیزی سے فراہمی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ ڈرونامکس دراصل دو بھائیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے جنہوں نے ہر ایک کو اسی دن محفوظ طریقے سے اشیا کی فراہمی کا خواب دیکھا تھا۔ یہ اہم سنگ میل طے کرنے کیلئے مہینوں کارگو اٹھانے اور بروقت پہنچانے کی کی کوشش کی گئی۔ بلیک سوان طیارے کو کمرشل ائرلائن کے 2 پائلٹوں نے دور بیٹھ کر ڈرونامکس گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن سے کنٹرول کیا۔ اس کامیاب تجربے کے بعد کمپنی کے یورپ میں کمرشل فلائٹس کے لائسنس ویلیڈیٹ ہو گیا ہے جس کے بعد اب کمپنی اس سال کےآخر تک اپنی سروس شروع کرے گی جس سے مختلف صنعتوں کواپنے کسٹمرز کی ضروریات کم خرچ میں تیزی کے ساتھ پورے کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈرونا مکس کی ٹیکنالوجی کی کامیابی کے بعد اس کے شریک بانی اور سی ای او کونسٹن ٹین نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں مستقل میں سخت محنت کرنا پڑی اب ہم اس کے اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوزکریں گے۔ بلیک سوان ڈرون350کیلوگرام سامان ڈھائی ہزار کیلومیٹر تک پہنچا سکتے ہیں اس کام میں وقت کی 80فی صد بچت ہوگی اس پر 50فیصد کم لاگت آئے گی اور اس پورے عمل میں آلودگی کااخراج 60 فیصد کم ہوگا۔

یورپ سے سے مزید