• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرندوں کی اڑان کیساتھ ہی زمان پارک ویران ہوگیا‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ موسمی پرندوں کی اڑان کے ساتھ ہی زمان پارک اب ویران پارک میں تبدیل ہوگیا ۔ غرور و تکبر کا نشان عمران خان آج خود تنہائی کا شکار ہے، دوسروں کی وکٹیں گرانے پر خوشیاں منانے والے کی آج اپنی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو منصوبہ بندی کے تحت کرائے گئے واقعات کا اصل گڑھ زمان پارک ہے جہاں قومی تنصیبات اور شہداء پاکستان کی یادگاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 75سالہ تاریخ میں ملک کیساتھ دشمن وہ نہ کرسکا جو فتنہ خان نے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان واقعات میں ملوث عناصرکو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔ بیان میں پارٹی رہنما مریم نوازشریف کو وہاڑی میں کامیاب ورکرز کنونشن پر مبارکباد دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید