کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چلنے کیلئے ضروری ہے کہ خود مختار جرات مندانہ پالیسیاں بنائی جائیں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل انتہائی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک ایران باڈر مارکیٹس کا افتتاح بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔