• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک‘ ڈیجیٹل ایپ رجسٹریشن میں سالانہ 100 فیصد ترقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)کے ایس ای وی پی اور چیف ڈیجیٹل آفیسر محمد ہمایوں سجاد نے کہا ہے کہ ایک سال میں این بی پی نے ڈیجیٹل ایپ رجسٹریشن میں سالانہ بنیادوں پر 100فیصد ترقی کے ساتھ متاثر کن کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈیبٹ کارڈ پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشن میں 100فیصد اضافہ کے علاوہ ایک کھرب سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی ہے۔،ان خیالات کا اظہارانہوںنے این بی پی ہیڈ آفس میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، این بی پی کے قائم مقام صدر و سی ای اورحمت علی حسنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انڈسٹری کے تازہ ترین رحجانات کا مقابلہ کرنے اور اپنے مالیاتی ادارہ کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبہ شروع کیا۔اس موقع پر ہمایوں سجاد نے کہا کہ این بی پی ڈیجیٹل حل ، جو مالی شمولیت کو ترجیح دیتا ہے ،کے ذریعے بینکاری کے تجربے میں تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے۔این بی پی اجتماعی کوششوں کے ذریعے جدید ڈیجیٹل پراڈکٹس کی پیشکشوں کے ساتھ اپنے صارفین اور عملے کیلئے بینکاری کے تجربے میں انقلاب برپا کرنا چاہتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید