• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے درآمدی یوریا پر’سبسڈی رقم‘ کی مد میں وفاق کے نادہندہ نکلے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)تمام صوبے درآمدی یوریا پر سبسڈی رقم کی مد میں وفاق کے نادہندہ نکلے ہیں۔ بلوچستان کا رقم دینے سے انکار، سندھ نے کوئی جواب نہیں دیا، کے پی، پنجاب رقم فراہمی پر رضامند ،حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت صوبوں سے رقم کی وصولی میں مشکل میں پھنس گئی ہے، ذ رائع کے مطا بق بلوچستان حکومت نے وفاق کو یوریا سبسڈی کی رقم دینے سے انکار کردیا ہے، سندھ حکومت نے سبسڈی کی رقم فراہم کرنے کیلئے کوئی جواب نہیں دیا ، پنجاب اورخیبر پختون خواہ حکومت نے رقم کی فراہمی پر رضامند ہیں تاہم ابھی تک رقم فراہم نہیں کی۔

ملک بھر سے سے مزید